: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وارانسی،30جولائی (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں آئندہ دو اگست کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کے مجوزہ روڈ شو کو تاریخی بنانے کے لئے کانگریسی کارکنان زور و شور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف ضلع انتظامیہ اور ایس پی جی سمیت تمام مرکزی
سکیورٹی ایجنسیاں محترمہ گاندھی کے ایک روزہ دورے کے مدنظر ضروری تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنٔو میں کل کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے کامیاب پروگرام سے حوصلہ پاکر پارٹی کے مقامی رہنما اور کارکنان محترمہ گاندھی کے پروگرام میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔